شرمیلا فاروقی نے مچھلی کو مرغی بنا دیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

پاکستان میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے.. لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں ایسے میں سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار.

سیاسی و سماجی شخصیات، کرکٹرز مختلف ٹرینرز، ویڈیوز اور لائیو سیشنز کے ذریعے عوام کو محظوظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں.

اسی طرح کا کچھ سابق رکن سندھ اسمبلی اور پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی کرنا چاہا لیکن ان کا مذاق بن گیا..

ہوا کچھ یوں کہ شرمیلا فاروقی اپنے باورچی خانے میں مچھلی بنا رہی تھی,لیکن انہوں نے اسے بار بار مرغی کہا، یہاں تک کہ ویڈیو میں ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ .میں نے یہ مرغی لی ہے اور اس کی دم کاٹ دی اور اس کے دو حصے کر لیے ہیں,,

شرمیلا فاروقی کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد مذاق اڑایا جا رہا ہے..

وانیہ نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ اس دہائی کی سب سے مزاحیہ ویڈیو تھی، میں ہنس ہنس کر زمین پر لوٹ پوٹ ہو گئی.

Comments