کورونا وائرس: صوبہ خیبر پختونخوا میں مرنے والوں کی تعداد باقی ملک سے زیادہ کیوں ہے؟


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر اور اس کا شکار ہو کر ہلاک ہونے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اس وبا سے عالمی شرح اموات سات فیصد کے قریب پہنچ چکی ..ہے۔

پاکستان کی بات کی جائے تو پیر 20 اپریل تک یہاں یہ شرح عالمی شرح سے کہیں کم یعنی دو فیصد سے کچھ زیادہ ہے تاہم ملک کا ایک صوبہ ایسا ہے جہاں اموات کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ ہے...

خیبر پختونخوا میں پیر کی شب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 176 تک پہنچ گئی تھی جبکہ دن میں مزید 14 ہلاکتوں کے بعد اموات کی کل تعداد 74 ہو گئی.. اس طرح خیبر پختونخوا میں شرح اموات پانچ فیصد سے بھی زیادہ ہے..

سوال یہ ہے کہ آخر اس صوبے میں اموات کی شرح اتنی زیادہ کیوں ہے..کیا یہاں کا صحت کا نظام کمزور ہے یا پھر یہاں رہنے والوں کا مدافعتی نظام؟

خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی تعدادزیادہ کیوں؟

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس علاقے کی آبادی کے مطابق ہے۔ جہاں زیادہ آبادی ہے وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بی بی سی کو بتایا کہ اگرچہ صوبے میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے میں صحت کا نظام ناقص ہے۔

Comments