لاہور ایکسپو سینٹر میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیار

Coronavirus Cases in PakistanCASESDEATHSRECOVERED20712682Cases By ProvincePUNJABSINDHKP740676253BALUCHISTANISLAMABADAJK/GB15854190

LAST UPDATED AT: 01 Apr, 2020 - 04:50pm

لاہور ایکسپو سینٹر میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیار

By ویب ڈیسک بدھ 01 اپریل 2020  0


کرونا وائرس کے خلاف پنجاب حکومت کی منظم کوشش، لاہور میں 1000 بیڈ کا ہسپتال تیار ، ہسپتال ایکسپو سینٹر میں صرف 9 دن میں تیار کیا گیا، مقصد باقی ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنا ہے


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپوسینٹر لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار کرلیا گیا ,, مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں ہزار بستروں کا اسپتال بنایا گیا ہے..
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے..

وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں,نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے..


گذشتہ روز کمشنر سیف انجم نے بتایا تھا کہ لاہور سمیت ڈویژن میں1495بستروں کے فیلڈ اسپتال تیارکئے گئے ہیں، لاہورمیں 900 بستروں، قصورمیں180،شیخوپورہ میں235،ننکانہ میں160بستروں کےاسپتال تیار کئے ہیں..

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں 4478 بستروں کے قرنطینہ بنائے گئے ہیں، لاہور کے قرنطینہ مراکز پر 1667 مریضوں کی گنجائش ہے، قصور 898،شیخوپورہ 352،ننکانہ کےقرنطینہ میں 1561 بستروں کی گنجائش ہے..

سیف انجم نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 217 مقامات پر آئسولیشن مراکز قائم کیےگئےہیں، لاہور ڈویژن کے 19 مراکز صحت میں 168بیڈز کےایچ ڈی یوقائم ہے جبکہ لاہور کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 153 بسترموجود ہیں..


گزشتہ روز وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسینٹرکورونااسپتال کا دورہ کیا اور کہا.. ایکسپوسنٹرمیں بڑی طبی سہولت قائم کی جارہی ہے. کورونااسپتال میں مکمل صفائی کانظام وضع کیاجارہاہے، عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کریں

Comments