وہ غریب ممالک جو کورونا وائرس سے محفوظ ہیں

جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 54

ہزار 180 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو چکی ہے.

مہلک کورونا وائرس کے باعث جہاں امریکا، برطانیہ، کینیڈاجرمنی فرانس، روس بھارت اٹلی و اسپین جیسے دولت مند اور مضبوط معیشت والے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، تو وہیں دنیا کے چند غریب ممالک آج بھی کورونا وائرس سے محفوظ ہیں.

عالمی وبا سے محفوظ رہنے والے ان ممالک میں شامل مشرق وسطیٰ ملک یمن. افریقی ملک جنوبی سوڈان لیسوتھو، کومروس اور ساؤ ٹوم اینڈ پرنسائپ جیسے غریب، مقروض اور دوسری خطرناک بیماریوں کے شکار ممالک شامل ہیں..

اس حوالے سے تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ مذکورہ غریب و بیماریوں کے شکار ممالک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہاں پر کورونا کے ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے ہوں گ..

اس کے علاوہ 2 اپریل بروز جمعرات کو شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب تک ان کے ملک میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا..

Comments