کرونا وائرس جو کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا اس وقت تک پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت اس کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے- جس میں دنیا بھر کے لاکھوں لوگ نہ صرف مبتلا ہو چکے ہیں بلکہ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں اور اب تک کرونا وائرس کے سبب پھیلنے والی بیماری کووڈ 19 نہ صرف لا علاج ہے بلکہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں تیزی سےمنتقل ہونے کے سبب پھیلتی جا رہی ہے- اس حوالے سے امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ایسے کئی پیشہ اور افراد ایسے ہیں جن کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں ایسے ہی کچھ پیشوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے..
1: میڈیکل پروفیشنل میڈیکل پروفیشنل جن میں ڈاکٹر ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اس کے علاوہ مختلف ٹیکنیشن کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو کہ کرونا وائرس کے خلاف ہونے والی جنگ میں سب سے پہلے مورچوں پر لڑ رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں- اس حوالے سے سندھ میں اب تک تیرہ میڈیکل پروفیشن اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ایک ڈاکٹر عبدالقادر سومرو اس بیماری کے باعث انتقال بھی فرما چکے ہیں- جبکہ کے پی کے میں اب تک نو ڈاکٹر اور کئی نرسز اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ڈاکٹر اسامہ نام کے ایک نوجوان ڈاکٹر کا بھی گلگت بلتستان میں انتقال بھی ہو چکا ہے جبکہ پنجاب میں میڈیکل شعبے کے افراد کے متاثر ہونے کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف ملتان کے ایک ہسپتال کے ستائیس سے زيادہ ڈاکٹر اور میڈیکل پروفیشنل کے لوگ اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ یہ تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور اس شعبے کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں- |
Comments
Post a Comment