کورونا وائرس کے علاج کی قیمت کیا ہوگی؟

گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ کے ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت علی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کورونا وائرس کے علاج اور اس کی ویکسین کی قیمت کے حوالے سے گفتگو کی...

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ نوول کورونا وائرس کا علاج زیادہ مہنگا نہیں ہوگا. بلکہ دوا کی قیمت خناق اور ریبیز کی ویکسین جیسی ہی ہوگی..

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لئے صحت یاب مریضوں سے اینٹی باڈیز حاصل کی گئی ہیں اور کورونا وائرس کے علاج کے لئے سیفٹی اسٹڈی جانور پر کی گئی ہے جبکہ ہم یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ صحتیاب مریضوں کے پلازمہ سے اینٹی باڈیز الگ کر سکتے ہیں..

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں ریگولیٹر اورصحت یاب مریضوں سے تعاون درکار ہوگا اور کورونا وائرس کی دوائی کے لئے ریگولیٹرز کی شرائط سے بھی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے اینٹی باڈیز کو مزید شفاف بنا کر فارمولیشن بنا سکتے ہیں جو محفوظ بھی ہے..

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ڈریپ کی ممکنہ مطلوبہ ضروریات پہلے سے مکمل کر لیں..

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کے لئے ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ کیا ...

Comments