دانت انگلیوں کے نشان کی مانند ہوتے ہیں، دانتوں سے متعلق حیرت انگیز حقائق جو آپ نہیں جانتے

ہمارے دانت پوری زندگی ہمارے ساتھ رہتے ہیں لیکن اس بات کا انحصار ان کی حفاظت پر ہے- ہم دانتوں کے بارے میں بنیادی باتوں سے تو واقف ہوتے ہیں لیکن بہت سی ایسی حیرت انگیز باتیں بھی ہیں جن سے ہم بالکل واقف نہیں..
 

اگر دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو چبانے کے لیے بھی دائیں جانب کے دانتوں کا استعمال کرتے ہیں اور اگر بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہیں تو چبانے کے لیے بھی بائیں جانب کے دانتوں کا سہارا لیں گے..
 
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے جسم کا سب سے مضبوط حصہ ہماری ہڈیاں ہیں لیکن حقیقت میں ہمارے دانت ہماری ہڈیوں سے بھی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں..
 
ہمارے دو تہائی دانت ہمارے مسوڑھوں کے نیچے پوشیدہ ہوتا ہے اور صرف ایک تہائی دانت سامنے ظاہر ہوتے ہیں..
 
ٹوتھ پیسٹ کی ایجاد سے قبل یونانی باشندے دانتوں کی صفائی کے لیے ایسا پیسٹ استعمال کیا کرتے تھے جو انڈوں کے چھلکوں، ہڈیوں ، بیلوں کے کھروں اور راکھ پر مشتمل ہوتا تھا..
 
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انسانوں کے دانتوں کی تشکیل ماں کے پیٹ میں شروع ہوجاتی ہے- البتہ پیدائش کے بعد وہ ایک مقررہ وقت پر مسوڑھوں سے نکل کر ظاہر ہوجاتے ہیں..
 
دانت بھی انگلیوں کے نشان کی مانند ہوتے ہیں..ہر انسان کے دانت دوسرے انسانوں کے دانت سے مختلف ہوتے ہیں.. دانتوں سے بھی انسان کی شناخت کی جاسکتی ہے اسی لیے تو دانتوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے..
 
قدیم دور کے باشندے دانتوں کی صفائی کے لیے درخت کی ٹہنیاں استعمال کیا کرتے تھے...
 
کھانے کے آغاز سے قبل سلاد میں موجود پتے کھانا یا ابلی ہوئی سبزیاں کھانا آپ کے دانتوں کو داغدار ہونے سے بچاتا ہے..
 
انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بچوں کے دودھ کے دانت ٹوٹنے کے بعد چوہے کے بل میں اس امید کے ساتھ پھینک دیے جاتے تھے کہ اس سے بچے کو کبھی دانتوں کا درد نہیں ہوگا..
 

COMMENTS

آپ کی رائے
Language:    

Comments