اپریل اور مئی کے لئے پرائیوٹ اسکول طلباء کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس

نے کہا ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے پرائیویٹ اسکول مالکان طلباء کی فیس میں 20 فیصد کمی کریں گے ..جبکہ اسکول دو ماہ کی پوری فیس وصول نہیں کریں گے بلکہ الگ الگ مہینوں کی فیس وصول کریں گے..

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یکم سے آٹھویں جماعت تک طلباء کو موسم گرما کی تعطیلات کا ہوم ورک دے دیا جائے اور جو طالب علم کام مکمل کر کے آجائے اسے اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا جائے..

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسکول کیلنڈر بھی پورا کرنا ہے اور ہم چھ ماہ تک بچوں کو چھٹیاں نہیں دے سکتے..

Comments