موبائل فون کے وہ 4 حیران کر دینے والے راز کون سے ہیں جو کم ہی لوگ جانتے ہیں؟

موبائل ہردور میں سب کی ضرورتوں کا اہم محور

بنارہا ہے، لیکن آج ہم آپ کے لئے بتارہے ہیں چند ایسی باتیں جنھیں جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ ٹیکنالوجی عام آدمی کی سوچ سے کتنی آگے کی سوچ رکھتی ہے..

بیٹریز

پہلے موبائلوں میں لیتھیم کی بیٹریاں ہوتی تھیں جو آسانی سے نکال لی جاتی تھیں، اب اسمارٹ فونز میں فکس بیٹریا ں ہوتی ہیں ایسا اس لئے ہے کہ تاکہ موبائل میں مذید فیچرز اور کارآمد چپس لگائی جاسکیں اور اب اسٹیل نما بیٹریز ہوتی ہیں جو آٹومیٹیکلی یعنی خودکار کے طور پر کام کرتی ہیں کہ جب بیٹری چارج ہوجاتی ہے تو خود بخود چارجنگ بھی رک جاتی ہے اس سے بیٹری کے پھٹنے کا بھی خدشہ نہیں ہوتا...

 سائز

پرانے موبائلوں کا سائز چھوٹا ہوتا تھا وہ باآسانی جیبوں میں چھپ جاتے تھے مگر آج کے فونز اسلئے سائز میں بڑے ہیں کیونکہ ٹیکنیشنز کا خیال ہے کہ لوگ اب ہر کام کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ چھوڑ کر موبائل پر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا صارفین کی آسانی کے لئے ان کی سکرینز کو بڑا کیا گیا ہے.. تاکہ وہ دیگر الیکٹرانک آئٹم کو چھوڑ کر موبائل پر منحصر ہوسکیں...

 سپیکرز

موبائل فونز میں پہلے ایکسٹرا سپیکرز بھی لگائے جاتے تھے مگر ان کے ساتھ ہینڈ فریز نہیں ہوتی تھیں، لیکن آج سمارٹ فونز میں ہینڈفری تو دی جاتی ہے مگر سپیکرز کی تعداد کم کردی گئی کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہینڈ فری کے استعمال سے محدود سپیکرز کی مدد سے ہی بہتر سنائی آجاتا ہے، اس لئے اضافی سپیکرز کوختم کرکے انھی سپیکروں میں ڈی جے ساؤنڈ افیکٹس کو متعارف کروایا گیاہے..

جی پی اے لوکیشنز

سمارٹ فونز کی جی پی اے لوکیشنز سروس دنیا بھر کے جی پی اے ڈیوائسز سے زیادہ بہتر کام کرتی ہے، کیونکہ گوگل میپ موبائل میں موجود ہوتا ہےا ور اس کو چلانے کے لئے سم سگنل اور انٹرنیٹ کی بیک وقت سپیڈ اس اپلیکشن کو تیزی سے کام کرنے اور صحیح مطلوبہ جگہ پہنچانے میں مدد دیتی ہے..

Comments