کورونا ٹیسٹ صرف 500 روپے میں کیسے ممکن؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے کم

قیمت اور طریقہ کار اپنانے کے لیے سائنسدان اور ادارے عمل میں صروف ہیں اور پاکستان میں وقار ذکا کی جانب سے بھی کوششیں جاری ہیں تاکہ پاکستان کو بھی کورونا وائرس سے شفاف بنایا جاسکے..

اسی حوالے سے پاکستان کے ادارے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور تحریک ٹیک کے سائنسدانوں نے دنیا کے کئی اور ممالک کی طرح کورونا کے کم قیمت اور کم وقت میں نتائج دینے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرکے چین کے شہر ووہان میں مصروف سائنسدانوں سے مشاورت کے لیے اپنا ریسرچ پیپر روانہ کیا اور وہاں سے بھی مثبت نتائج ملنے کے بعد حکومت کو دو اپریل کو اپنی تحقیقات سے آگاہ کیا

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے سربراہ وقار ذکا نے بتایا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو ‘لیمپ’ ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے اس ٹیکنالوجی کے زریعے کورونا کا ٹیسٹ صرف پانچ سو روپے میں ہو سکے گا جبکہ اس کا نتیجہ صرف دو گھنٹے میں آسکے گا..

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے سربراہ وقار ذکا کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نئی ٹیکنالوجی کی تیاری، اس کی ٹیسٹنگ اور اس کے مثبت نتائج اور ماہرین کے ریسرچ پیپرز سے آگاہ کردیا گیا تھا..
وقار ذکا کے مطابق ہم اب بھی یہ ٹیکنالوجی چند دنوں میں تیار کرکے صرف پانچ سو روپے میں ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور نتائج صرف دو گھنٹے میں دے سکیں گے لیکن ہمیں حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہ۔

Comments