کورونا وائرس: ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 2450 جبکہ 126 افراد صحتیاب


وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2..ہزار 450 ہوگئی ہے۔

 پنجاب 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 920 ہے۔

ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز میں 213۔ ملتان قرنطینہ مرکز میں 91. رائے ونڈ قرنطینہ میں 142 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ 

سندھ کے محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں اب تک 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 783 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا۔ آج دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ 

Comments