ای سی بی کا انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ2020 کو ختم کرنے کا فیصلہ


انگلینڈ (04 اپریل 2020) ای سی بی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ 2020کوختم کرنے کافیصلہ کیاہے .سیزن میں پوری توجہ انٹر نیشنل اورٹی ٹوئنٹی بلاسٹ پردی جائےگی۔تمام کاؤنٹیز نے فیصلے سے اتفاق کرلیا۔باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کردیاجائے گا۔کوروناوائرس سے انگلینڈ..بورڈ کوتین سوملین پاؤنڈ نقصان کاتخمینہ ہے..۔

کوروناوائرس کے مہلک وارنے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کوبھی ختم کرادیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 2020سیزن میں کاؤنٹی چیمپئن شپ نہ کرانے کافیصلہ کرلیاہے جس کاباضابطہ اعلان ایک دو روز میں کر دیاجائے گا۔ایک سوتیس سال بعد پہلی مرتبہ زمانہ امن میں کاؤنٹی چیمپئن شپ منعقد نہیں ہوگ..۔

ای سی بی کے مطابق سیزن میں انٹرنیشنل کرکٹ اورٹی ٹوئنٹی بلاسٹ پرتوجہ مرکوز رہے گی۔انگلینڈ کوجولائی سے ستمبرکے دوران ویسٹ انڈیز،پاکستان اورآسٹریلیاکی میزبانی کرناہے۔ویسٹ انڈیز اورپاکستان ٹیسٹ سیریز جبکہ آسٹریلیاوائٹ بال سے محدود طرز کے میچزانگلینڈ میں کھیلیں گے..۔

کم وقت میں میچز کرانے کے لیے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ جوروٹ کی قیادت میں انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز اورپاکستان سے ٹیسٹ کے ساتھ اوون مورگن کی کپتانی میں آسٹریلیاسے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچزبیک وقت کھیلےجائیں..۔

Comments