حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ناجائز طور پر 15 ارب روپے کا ریلیف نہیں دے سکتی، مشیر تجارت


اسلام آباد: (یکم اپریل 2020) مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ناجائز طور پر 15 ارب روپے کا ریلیف نہیں دے سکتی..
مشیر تجارت نے کہا ہے کہ کمپنیوں نے ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث لالچ میں آکر سودے کیے۔ ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے کے باعث کمپینوں کو 15 ارب روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا...
انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیکسٹائل کمپینوں نے فیوچر ٹریڈنگ پر سودے کیے.. کمپنیاں حکومت سے اپنے 15 ارب روپے کے نقصان کی تلافی چاہتی ہیں.. کاروباری فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا، کمپنیوں کا مطالبہ غیر منصفانہ ہے..
مشیر تجارت نے مزید کہا کہ کمپنیوں کےخسارے کا معاملہ اعلیٰ حکومتی سطح پر بھی اٹھایا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کمپنیوں کے بارے میں میرے مؤقف کی تائید کی گئی... عوام کے پیسے سے 15 ارب روپے کا خسارہ  پورا نہ کرنے کا فیصل
ہ کیا ہے..

Comments