وزیراعظم کی رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (31 مارچ 2020) وزیراعظم عمران خان نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے..

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے.. قائد حزب اختلاف کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں... اگر وہ عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں...
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے.... اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے تین سال کی مدت کیلئے سکوک بانڈز کے باقاعدہ اجراء اور پندرہ بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری بھی دی گئی ہے..
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا اور اس وباء پر قابو پانے کیلئے دو توجیہی حکمت عملی اپنانے کو کہا... کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز
ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا...

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے.. ریلوے.. ایف بی آر.. پی آئی اے میں اصلاحات لانے اور اداروں میں ای گورننس کے فروغ کی ہدایت کی...

Comments